صوفی غلام سرور جلالی نے برائیوں کے خاتمہ میں سنہری کردار ادا کیا‘علماء

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے والد گرامی الحاج صوفی غلام سرور جلالی کے قل شریف کا اجتماع حضرت خواجہ محمد حسن باروی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر بارو شریف کی صدارت میں عقلانہ دارہ بھکھی شریف میں منعقد ہوا۔ علماء  و مشائخ نے قبلہ صوفی غلام سرور جلالی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے کہا  الحاج صوفی غلام سرور گوندل جلالی جیسی ہستیاں معاشرے کیلئے سایہ رحمت ہوتی ہیں۔ انہوں نے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے سنہری کردار ادا کیا۔  وہ ایک مثالی معلّم اور مصلح تھے۔   وہ یوسی بھکھی شریف کے ناظم بھی رہے۔ انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں اور سماجی خدمت پر خصوصی توجہ دی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اجتماع میں اپنے والد گرامی کی بخشش اور بلندی درجات کیلئے دعائیں پڑھیں۔ اجتماع قل شریف میں نامور مذہبی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن