یو سی پی‘ 26 ویں کانووکیشن کا دوسرا مرحلہ‘716گریجوایٹس میں اسنادتقسیم

Jan 09, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے 26 ویںکانووکیشن کے دوسرے مرحلے کی پر وقارتقاریب جوہرٹائون کیمپس میں منعقد کی گئیں۔ مشیر وزیر اعظم سیدہ عارفہ‘چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر اورنامور پروڈیوسر ‘ ڈرامہ نگار شاہدندیم کی بطور مہمان خاص شرکت۔علاوہ ازیں فکلیٹیزڈینز ، رجسٹرار، اساتذہ ‘ طلباء اور معززین کی بڑی تعداد موجودتھی۔3  فیکلٹیز فیکلٹی آف لینگویجز اینڈلٹریچر ‘فیکلٹی آف ہیو مینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز اور فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن کے 716گریجوایٹس کو اسناد دی گئیں۔ تینوں مہمانوںنے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔مشیر وزیراعظم سیدہ عارفہ نے طلبہ سے خطاب میں کہا ہمیں اکنامک کی بجائے سوشل ڈویلپمنٹ پر توجہ بھی دینی چاہیے۔ شاہد منیر نے کہا طلبہ جہاں بھی جائیں اپنی یونیورسٹی اور ملک کے سفیر بن کر معاشرے کو پے بیک کریں ۔پروڈیوسر شاہد ندیم نے کہا میڈیا کا مستقبل واضح نہیں ، آپ فیلڈ میں جا کر مثبت تبدیلی لائیں ۔ تقاریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی کو سووینئرز دیئے گئے۔

مزیدخبریں