نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اپنی تحریر کے حوالے سے اعتراف کے بعد ان کے حامیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Former Chairman PTI admits that he didn’t write the article and it was AI generated, the current Chairman PTI doesn’t endorse its anti-establishment and anti-American contents but the PTI overseas, some semi-literate anchors and @TheEconomist are jubilant over AI generated…
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 9, 2024
مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ دی اکانومسٹ میں چھپنے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا، بلکہ مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) سے تیار کیا گیا تھا‘۔عمران خان نے اپنے مضمون میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ، ’ پاکستان میں عام انتخابات مقررہ تاریخ 8 فروری کو بالکل بھی نہیں ہوں گے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بھی اس طرح کے انتخابات تباہی اور تماشہ ہوں گے کیونکہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس مضمون کے ریاست مخالف ہونے اور اس میں موجود امریکہ مخالف مواد کی توثیق نہیں کی۔مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پی ٹی آئی، کچھ نیم خواندہ اینکرز اور دی اکانومسٹ اے آئی کی اس فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔