ٹریفک پولیس میں لیڈی وارڈنز سے امتیازی سلوک‘ تپتی سڑکوں پر تعیناتی

Jul 09, 2009

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (نیوز رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کے نظام میں جنسی امتیاز کے باعث خواتین وارڈن کو انتقامی پوسٹنگ دئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بڑی سفارش نہ رکھنے والی ٹریفک وارڈن کو شدید گرمی اور حبس میں ٹریفک چالانوں کا ٹاسک دیکر انہیں لاہور کی تپتی سڑکوں پر تعینات کر دیا ہے اور آفس میں کام کرنے والی وارڈنز کا وقت 3 گھنٹے تک بڑھادیا ہے ۔ جس کی وجہ سے گزشتہ روز 4 خواتین وارڈن دوران ڈیوٹی بے ہوش ہو گیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 140 خواتین وارڈنز تعینات ہیں جس میںسٹی ٹریفک پولیس آفیسر کے حکم پر44 خواتین ٹریفک وارڈن کی آفس ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے ۔
مزیدخبریں