تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اس وقت ڈیڑھ کروڑ ووٹ جعلی ہیں۔

Jul 09, 2010 | 00:32

سفیر یاؤ جنگ
عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں نوجوانون اٹھارہ سال کے ہو جاتےہیں جنہیں ووٹ کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد الیکشن کمیشن کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہے۔ انہون نے کہا کہ جعلی ڈگری والوں کو بچانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں آزاد میڈیا پر کئے جانے والا حملہ افسوسناک ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ جمہویت کے دعوے دار وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کروا کے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا ہے۔ انہوں نے مبینہ دھاندلی کےویڈیو ثبوت بھی دکھائے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کے اربوں روپے باہر کے بینکوں میں پڑے ہیں یہ لوگ ملک کے خیر خواہ ہوتے تو اپنے سارے اثاثے پاکستان میں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا  کہ نوازشریف موت سےخوف زدہ ہیں اس لیے پنجاب کی ساری پولیس اپنی سکیورٹی پر مامور کر رکھی ہے۔ نوازشریف جو گھڑی باندھتے ہیں اس کی قیمت ایک کروڑبیس لاکھ روپے ہے۔
مزیدخبریں