وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کومسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے خط بھجوا دیا ہے۔  

مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو میاں نواز شریف کی جانب سے بھجوائے جانے والے خط میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ میاں نواز شریف نے اپنے مکتوب میں حکومت پر واضح کیا ہے کہ انکی جماعت دہشت گردی کے خلاف ہونے والی ہر کوشش کی مکمل حمایت کرے گی اور اگر اس معاملے میں تمام فریقین کو اعتماد میں لینے کیلئے قومی کانفرنس طلب کی جائے تو مسلم لیگ اسکی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے اس حوالے سے تجویز کی ہے کہ حکومت پارلیمان کی مشترکہ قرارداد اور نیشنل سکیورٹی کونسل سے بھی مدد لے سکتی ہے۔ مسلم لیگ کے قائد نے اپنے مکتوب میں دہشت گردی کے خلاف پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد پر عملدرامد نہ ہونا افسوسناک قرار دیا۔ وقت نیوز سے گفتگو میں مسلم لیگ نون کے سنئیر رہنما سینٹرپرویزرشید نے میاں نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائے جانے والے مکتوب کی تصدیق کردی ہے۔      

ای پیپر دی نیشن