وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نےموسم برسات میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے متعلقہ اداروں کو ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

راجہ پرویز اشرف اسلام آباد میں سالانہ \\\"فیڈرل فلڈ کمیشن\\\" کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے پہلے وفاقی اور صوبائی ادارے اس سے بچاؤ کے لیے منصوبہ بندی پر نظرثانی کریں۔ راجہ پرویز اشرف  نے محکمہ موسمیات کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی لائن ایجنسیز اور صوبائی اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو سیلاب کے آنے سے پہلے آگاہ کریں تا کہ متعلقہ ادارے بر وقت کارروائی کرسکیں۔اس سے پہلے صوبائی ایریگیشن اور وفاقی لائن ایجنسیوں نے کمیشن کو سیلاب سے بچاؤ کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن