وفاقی وزارت بلدیات نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مقامی حکومتوں کے انتخابات جلد منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Jul 09, 2010 | 01:20

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں وفاقی وزیر بلدیات عبد الرزاق تھہیم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبائی سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری الیکشن کمشن ، وزارت داخلہ اور نادرا حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں مقامی حکومتوں سے متعلق قانون اور انتخابی شیڈول کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں بھی جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹریزکو ہدایت کی گئی کہ مصالحتی انجمن پروجیکٹ کے تحت صنفی انصاف کیلئے قانونی لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔
مزیدخبریں