گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سلمان تاثیر نے کہا کہ امن و امان صوبائی مسئلہ ہے لیکن پنجاب حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف پالیسی مبہم اور کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ وہ سی آئی ڈی اور سپیشل برانچ سے موثر کام نہیں لے رہی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب حکومت کے وزرأ کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں جبکہ مقدمات کی ناقص پیروی کی وجہ سے بھی ملزم عدالتوں سے بری ہو رہے ہیں۔