وزیراعلی قائم علیشاہ نے وزیراعظم گیلانی کوخط لکھا جس میں کہاگیا کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت کے دوران چشمہ لنک کینال کھولناعوام سے زیادتی ہے۔

Jul 09, 2010 | 13:08

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں منعقدہ زراعت وآب پاشی کے اجلاس میں چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرغورکیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر کی غیرملکی دورے سے واپسی پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ آبی ماہرین کے ہمراہ صدر سے ملاقات کرکے سندھ میں پیداہونے والی بے چینی سے انہیں آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کے آپشن پر بھی غورکیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سندھ کی قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ نے آج سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ عوامی تحریک، سندھ ترقی پسند پارٹی اورسندھ یونائیٹڈ پارٹی سمیت مختلف قوم پرست جماعتوں نے بھی دھرنوں اورمظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
مزیدخبریں