کراچی کے متاثرہ علاقوں میں رینجرزکی تعیناتی کے بعدامن وامان کی صورتحال میں قدرے بہتری نظر آئی ہےچارروزسے جاری خون ریزی نے سو سے زائد افراد کی جان لے لی

Jul 09, 2011 | 12:36

سفیر یاؤ جنگ
کراچی کے علاقے قصبہ کالونی اور کٹی پہاڑی میں گزشتہ چارروز سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور اب تک ساٹھ سے زائد افراد ان علاقوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اس انتہائی مخدوش صورتحال کے بعد متاثرہ علاقوں میں رینجرز تعینات کی گئی ہے جس کے بعد صورتحال میں کچھ بہتری نظر آرہی ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وقت کی ٹیم متاثرہ علاقے میں پہنچی تو وہاں میڈیا اور رینجرز کے حق میں نعرے بازی شروع ہوگئی،کٹی پہاڑی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ رینجرز کے آنے کے بعد صورتحال بہتر ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ کشیدگی کے دوران وہ فاقوں پر مجبور ہوگئے تھے
اورنگی ٹاون کے دیگر علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی کشیدہ نظر آئی خصوصا سیکٹر ون اے کا ایک حصہ جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا تھا ۔ یہاں کے مکینوں کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی وجہ سے گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔
اورنگی ٹاون اور کراچی کے دیگر علاقے بھی اس صورتحال سے متاثر نطر آتے ہیں اورحالات میں قدرے بہتری کے باوجود یہاں خوف کی فضا برقرار ہے۔
مزیدخبریں