گجرات میں سیکیورٹی فورسزپرحملےقابل مذمت ہے، امریکی ایجنٹ پاکستان کوغیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ سیدمنورحسن

Jul 09, 2012 | 12:43

سفیر یاؤ جنگ
وقت نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سیدمنورحسن نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزپرحملوں کی تحقیقات ہونی چاہییں۔انہوں نے ملکی حالات کی خرابی کا ذمہ دارامریکی مداخلت کوقرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ایجنٹ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ عوام نے لانگ مارچ میں شمولیت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ نیٹو سپلائی کی بحالی نہیں چاہتے۔ حکومت نے نیٹوسپلائی امریکی دباؤمیں بحال کی ہے ۔ لانگ مارچ میں دیگرسیاسی جماعتوں کے شامل نہ ہونے کے سوال پرانہوں نے جواب دیا کہ عمران خان سے رابطوں میں کمی رہی تاہم انہیں خود بھی شامل ہوجانا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بھی نیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف ہے انہیں بھی سڑکوں پر ہونا چاہیے تھا۔ سید منور حسن نے تصدیق کی کہ ان کے کارکن جاوید قصوری کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔
مزیدخبریں