ایوان بالا اورایوان زیریں کے اجلاس شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوں گے جن میں اہم قومی مسائل زیر بحث آئیں گے۔ حکومت کی طرف سے دہری شہریت اور توہین عدالت کے نئے قوانین کے بل منظوری کے لئے پیش کئے جانے کی توقع ہے ۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے چھبیس اپریل سے انیس جون دوہزار بارہ تک کے اقدامات کوآئینی تحفظ دینے کے بارے میں صدارتی آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نیٹو سپلائی کی بحالی اور حکومت کی طرف سے منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جانے والے بلوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔