حکام کے مطابق ملک میں اس وقت تیرہ ہزار آٹھ سو ایک میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ طلب سترہ ہزار ایک سو چھیاس میگا واٹ ہے اور شارٹ فال کم ہوکر تین ہزارتین سوپینسٹھ میگاواٹ ہوگیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے کم ہوگیا ہے مگر حکومتی دعوؤں کے باوجود شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے