بھٹوکیطرح کسی کےسامنےجھکا نہ جھکوں گا،سرائیکی صوبےکی حمایت کرنےکی سزادی گئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان میں دولت گیٹ پرجلسےسےخطاب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نے آئین کی بالا ددستی کیلئےقربانی دی،عوام کی طاقت سب سے زیادہ ہوتی ہےپیپلزپارٹی کا اصل طاقت عوام ہیں۔انکا کہنا تھا کہ شہید ذولفقارعلی بھٹواورمحترمہ بےنظیربھٹونےجمہوریت کےبقاکیلئےلازوال قربانیاں دیں،بھٹوکیطرح کسی کےسامنےجھکا ہوں نہ جھکوں گا۔یوسف رضا گیلانی نےمزیدکہا کہ بھٹونے عوام کوزبان اورغریبوں کوانکےحقوق دیئے۔

ای پیپر دی نیشن