لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ سکینڈل میں وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں سولہ جولائی تک توسیع کردی۔

مخدوم شہاب الدین کے وکیل شاہ خاور نے لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر مخدوم شہاب الدین اے این ایف کی تحقیقاتی ٹیم کے رو برو شامل تفتیش ہونے کے لیے پیش ہو چکے ہیں۔عدالت نے سکینڈل کے دیگر ملزموں سابق ڈی جی صحت رشید جمعہ کی وعدہ معاف گواہ بننے کے حوالے سے نظر ثانی کی درخواست سمیت عبدالستار اور رضوان کی درخواستوں پر بھی سماعت سولہ جولائی تک ملتوی کر دی جبکہ اسی روز سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی بھی ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے رو برو پیش ہوں گے وہ بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن