سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاھورنےپولیومہم کےدوران غفلت کامظاہرہ کرنےوالےاہلکاروں کو شو کاز نوٹسز دینے کے بعد انہیںملازمتوں سےفارغ کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔

Jul 09, 2012 | 20:13

سفیر یاؤ جنگ
ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرلاھورنورالامین مینگل کی زیرصدارت ہونےوالےاجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ جن اہلکاروں نےگزشتہ ماہ ہونےوالی انسداد پولیومہم کےدوران اپنےفرائض احسن طریقےسےانجام نہیں دیےاورغفلت کامظاہرہ کیاانہیں شوکازنوٹسزدینےکےبعدملازمتوں سےفارغ کردیاجائےگا۔ ڈی سی اونےمتعلقہ حکام کوہدایت کی ہےکہ ان تمام سرکاری اہلکاروں کی فہرستیں طلب کرکےانہیں شوکازنوٹسزجاری کیےجائیں ، واضح رہےکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کےپاس پہلےہی افرادی قوت کم ہےاگرپولیو مہم میں غفلت برتنےوالوں کوملازمتوں سےفارغ کیاگیاتورواں ماہ شروع ہونےوالی پولیومہم متاثرہوسکتی ہے۔
مزیدخبریں