سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے ساتھ ہی عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر دوبارہ قبضہ جمالیا۔۔

راجر فیڈرر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر گیارہ ہزار پچھتر پوائنٹس کے ساتھ
اے ٹی پی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر دوبارہ براجمان ہوگئے ہیں۔ انہوں نے
رواں سال اب تک چھیالیس میچ کھیلے، جس میں سےچالیس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ چھ میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں سال اب تک وہ پانچ ٹائٹلز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ سربیا کے نوواک ڈجوکووِچ ایک درجے تنزلی کے بعد گیارہ ہزار پوائنٹس
کے ساتھ دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ سپین کے رافیل نڈال آٹھ ہزار نوسوپانچ پوائنٹس کےساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ خواتین کی رینکنگ میں
بیلاروس کی وکٹوریہ آذارِینکا نے آٹھ ہزارآٹھ سوپوائنٹس کےساتھ ایک درجہ ترقی کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پولینڈ کی اگنیازکا رادوِینسکا آٹھ ہزار پانچ سو تیس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئیں، ومبلڈن چیمپئن شپ میں اپ سیٹ شکست کے بعد روس کی ماریا شراپوا دو درجے تنزلی کے بعد آٹھ ہزارتین سو ستر پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ جبکہ ومبلڈن چیمپئن سرینا ولیمز سات ہزار تین سو ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے ترقی پاکر چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر آگئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن