محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے میں اسلام آباد سمیت بالائی اوروسطی پنجاب،خیبرپختونخوا اورکشمیر میں مون سون کی مزید بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں،شمالی مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج صبح چھ بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت پشاور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بہاولپور، جہلم اور خان پور میں انتیس، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں اٹھائیس، منگلا، اوکاڑہ اور جھنگ میں ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ میں تئیس، مری میں اٹھارہ اوراسکردو میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔