نوابشاہ: مردہ خواتین کے بال فروخت کرنیوالا گرفتار، ملزم لاہور کا رہائشی ہے

نوابشاہ (این این آئی) نوابشاہ کے تعلقہ تھانے کی پولیس نے محمدی ٹا¶ن کے رہائشی افراد کی نشاندہی پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر لاہور کے رہائشی شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانے کے ایس ایچ او علی نواز ملاح کا کہنا ہے گرفتار شخص کے گھر کی تلاشی لی گئی تو مختلف بوریوں میں بند خواتین کے سروں کے بال برآمد ہوئے جس پر شہزاد کو گرفتار کیا گیا۔ اہل محلہ کے مطابق یہ شخص قبرستان سے مردہ خواتین کے سروں کے بال قبریں کھود کر انکے بال کاٹ کر راولپنڈی کی بااثر کمپنی کو فروخت کرتا تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ملزم کا کہنا ہے مردہ خواتین کے نہیں بلکہ زندہ خواتین کے ہیں جو میں دو ہزار روپے کلو خرید کر راولپنڈی میں فروخت کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...