نوشہرہ کینٹ (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے مربوط پالیسی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بامعنی مذاکرات کئے بغیرشدت پسندی کو جڑ سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ مربوط اور بامقصد مذاکرات کیلئے بیک ڈور چنیلز کو ختم کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کی حکومت صوبہ کی عوام کیلئے مکمل تبدیل شدہ بلدیاتی نظام لارہی ہے۔جس میں اختیارات گاوں کی سطح پر عوام تک منتقل ہوجائیں گئے۔کمیونٹی پولیس کو معارف کررہے ہیں جو کہ بلدیاتی عوامی نمائندوں کے زیر سایہ چلے گا۔خیبرپی کے کی سابق حکومتوں نے کرپشن کی جو مثالیں قائم کی جس کی وجہ سے غیر ملکی ڈونرز سرمایہ لاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ صوبہ کو کرپشن کے ناسور سے نکالنے کیلئے عملی اقدمات کررہے ہیں۔ تعلیم کی روشنی کو گھر گھر بھلانے کا عزم کیا ہے۔طبقاتی نظام تعلم ہی تمام تر خرابیوں کی جڑ ہے۔بوٹی مافیا اور اساتذہ کی ٹراسفر ازم دو بیماریوں کا علان جلد عوام کے سامنے آجائیں گا۔سرکاری سکولوں کو بھوت سکول نہیں بننے دونگا۔
بامعنی مذاکرات کے بغیر شدت پسندی ختم نہیں کی جاسکتی: پرویز خٹک
Jul 09, 2013