پرویز الہی ‘ مونس وجاہتٹ سمیت 20 افراد کیخلاف شکایات تیار‘ نیب میں جلد درخواست دینگے : بینک آف پنجاب کی سپریم کورٹ میں رپورٹ

پرویز الہی ‘ مونس وجاہتٹ سمیت 20 افراد کیخلاف شکایات تیار‘ نیب میں جلد درخواست دینگے : بینک آف پنجاب کی سپریم کورٹ میں رپورٹ

اسلام آباد (آئی این پی + اے پی اے + آن لائن) سپریم کورٹ نے بنک آف پنجاب انتظامیہ کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی‘ مونس الٰہی سمیت 20 افراد کےخلاف ریفرنس اور متعلقہ افراد کی جانب سے 10 ارب روپے کے قرضے حاصل کرنے بارے میں رپورٹ 2 ہفتوں میں طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت ملتوی کردی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ کہ بنک انتظامیہ چار سال گزرنے کے باوجود ابھی تک قرضہ خوروں کے خلاف کچھ نہیں کر سکی، کیا یہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنک کی ڈوبی رقم واپس دلائے۔ عدالت کی بھرپور مدد کے باوجود بنک انتظامیہ خود حرکت میں نہیں آتی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز احمد چودھری پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو بنک آف پنجاب کے وکیل راشدین نواز نے عدالت کو بتایا کہ بنک انتظامیہ نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی‘ ان کے بیٹے مونس الٰہی‘ چودھری وجاہت حسین اور کالونی گروپ کے ڈائریکٹر سمیت 20 افراد کے خلاف شکایات تیار کر لی ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ جلد ان تمام افراد کے خلاف نیب میں درخواست دائر کر دی جائے گی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی کی کالونی شوگر ملز کے ذمہ 10 ارب روپے کا قرضہ ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے بنک انتظامیہ پر اثرانداز ہو کر 10 ارب روپے کا قرضہ کالونی شوگر ملز کو دلایا۔ اس سارے معاملے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے بنک ڈائریکٹر کے خلاف بھی شکایات تیار کر لی گئی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ بنک کی جانب سے 10 ارب روپے قرضہ دینے کے معاملات میں ریفرنس تیار کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بنک انتظامیہ چار سال گزرنے کے باوجود ابھی تک قرضہ خوروں کے خلاف کچھ نہیں کر سکی، کیا یہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنک کی ڈوبی ہوئی رقم واپس دلوائے۔ عدالت کی بھرپور مدد کے باوجود بنک انتظامیہ خود حرکت میں نہیں آتی۔ چیف جسٹس نے وکیل بنک آف پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2011ءمیں آفتاب اقبال کمشن کی رپورٹ آئی تھی، 2 سال گزر گئے آپ نے پیسوں کی وصولی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عدالت نے بنک آف پنجاب کو اگلی سماعت تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔
پرویز الٰہی / نیب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...