رمضان ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ : سٹیٹ بنک نے واپڈا کو شکست دیدی

Jul 09, 2013

کراچی (سپورٹس ڈیسک) رمضان ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں سٹیٹ بنک نے واپڈا کو 3 رنز سے ہرا دیا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ عثمان سعید 38، عدنان رئیس 30 اور کاشف صدیق 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد مدثر اور ذوالفقار بابر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ واپڈا کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔ شعیب ناصر 26، شعیب مقصود 23، رفعت اللہ مہمند 15 اور ایاز تصور 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد وحید نے 8، محمدعلی، عدنان رسول اور نوید سعید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد سعید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں پی آئی اے نے حبیب بنک کو شکست دیدی۔ پی آئی اے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ حبیب بنک لمیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ عمران فرحت 14، فہد مسعود 64 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ اسد بیگ 58 رنز اور حسن رضا 24 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ فاضل رنز کی تعداد 20 تھی۔ انور علی نے دونوں کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ پی آئی اے کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم کپتان شعیب ملک نے اننگز کو سنبھال لیا۔ آغا صابر ایک، عدیل ملک صفر، فیصل اقبال 4، انور علی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایک اینڈ پر شعیب ملک ڈٹے رہے تاہم 78 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ بھی رن آ¶ٹ ہو گئے۔ شہریار غنی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور میچ جیت لیا۔ انہوں نے 71 رنز ناٹ آ¶ٹ کی اننگز کھیلی۔ فہد اقبال 4 رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ فہد مسعود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 

مزیدخبریں