لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن نے اگلی چار سالہ مدت کے لیے شان لاشاری کو صدر جبکہ سید توقیر شاہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر متقفہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس گذشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والے 10 اداروں اور ایسوسی ایشنز کے رجسٹرڈ 10 کلبوں نے شرکت کی۔ جنرل قونصل کے ارکان نے اتفاق رائے سے شان لاشاری کو متفقہ طور پر صدر جبکہ سید توقیر شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔ دیگر عہدیداروں میں وقار عظیم کو سنیئر نائب صدر اور وقار عظیم کو خزانچی مقرر منتخب کیا گیا۔ جنرل ہا¶س نے متفقہ طور پر نوریز لاشار کو پنجاب ایسوسی ایشن کا پٹرن انچیف بھی مقرر کیا۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کی گذشتہ سال کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ حالیہ برس ہونے والے ایونٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر نومنتحب صدر شان لاشاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پنجاب میں سوئمنگ کے فروغ کے لئے ایسوسی ایشنز کے دیگر عہدیداروں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پنجاب میں سوئمنگ کو گراس روٹ لیول پر ترقی دینے کے لئے ہرممکن کوشیش کریں گے۔