گندگی کے ڈھیر !!!

Jul 09, 2014

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! میں اِس ڈاک کے ذریعے اعلیٰ حکام کو ایک ایسے اہم مسئلے کی طرف متوجہ کروانا چاہتی ہوں جو کہ ہمارے علاقے میں موجود مُضرِ صحت حالات کی وجہ سے درپیش ہے۔ ہر جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جِن سے ناقابلِ برداشت تعفُن اُٹھتا ہے، مکھیاں اِن پر بیٹھتی ہیں اور مختلف بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔ پھر تقریباً ہر گھر کے باہر گندے پانی کے جوہڑ موجود ہیں جہاں مچھر پیدا ہوتے ہیں اور ملیریا جیسی بیماری پھیلاتے ہیں۔ اسکے علاوہ اُبلتے ہوئے گٹر بیماریوں کو مزید خوشآمدید کہتے ہوئے نظر آتے ہیں جو کہ یہاں کے رہائشیوں کیلئے بہت سی مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں اگر ابھی صفائی کیلئے مو¿ثر اقدامات نہ کیے گئے تواہلِ علاقہ کی اکثریت خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو جائیگی۔ لہٰذا میری حکامِ اعلیٰ سے درخواست ہے کہ اِس مسئلے پر قابو پانے کیلئے اور رہائشیوںکومحفوظ رکھنے کیلئے اعلیٰ حکام حرکت میں آئیں۔(مَزَّنَ خان، الفیصل ٹاو¿ن لاہور)

مزیدخبریں