سکھر: آئی ڈی پیز کو روکنے کیلئے قومیت پرست جماعتیں آج دھرنا دیں گی

سکھر ( نامہ نگار) شمالی وزیرستان سے آنیوالے آئی ڈی پی ایز کو روکنے کیلئے قومیت پرست جماعتیں اوباڑو قومی شاہراہ پر بدھ کو دھرنا دیں گی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں اس سلسلے میں جئے سندھ قومی محاذ ضلع سکھر کے صدر غلام مصطفی پھلپوٹو نے میڈیا کو بتایا کہ شمالی وزیرستان سے آئی ڈی پیز کو روکنے کے لئے قومیت پرست جماعتوں کے ہزاروں کارکنان آج اوباڑو ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے ۔ انکا کہنا تھاکہ دھرنے کی قیادت سندھ بچائو اتحاد کے کنوینر جلال محمود شاہ ، جسقم کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی اور دیگر کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...