نئی دلی(ثناء نیوز) بھارت نے 290 کلومیٹر تک مار کرنے والے براہموس سپرسانک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ایم وی کے ای پراساد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاست اڑیسہ کے علاقے چندی پور میں 290 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے براہموس سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل 300 کلو گرام روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ 5 روز قبل ہی بھارت نے امریکہ سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید ترین ہرپون میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔