14 اگست کو اگلے پروگرام کا بلیو پرنٹ دونگا، حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں: عمران

اسلام آباد (جاوید صدیق) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں اگلے پروگرام کا بلیو پرنٹ دوں گا‘ تحریک انصاف ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے شفاف انتخاب کا انعقاد چاہتی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا کے کئی ممالک میں انتخابات ہوئے ہیں لیکن صرف انتخابات سے جمہوریت نہیں آ سکی ان ملکوں میں افراتفری پائی جاتی ہے۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات ہوئے ہیں لیکن وہاں بھی ایک صدارتی امیدوار کی طرف سے دھاندلی کے الزامات لگ چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 1970ء کے انتخابات کے بعد جو بھی انتخابات ہوئے ہیں وہ متنازعہ رہے ہیں۔11 مئی 2013ء کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔ 2008ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 68 لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے لیکن 2013ء کے انتخابات میں ان کے ووٹ ایک کروڑ 40 لاکھ ہو گئے حالانکہ پنجاب حکومت کی معاشی کارکردگی بہت خراب تھی۔ مزدور، ڈاکٹر، نرسیں سب سڑکوں پر تھے، پنجاب کی معاشی ترقی بھی دوسرے صوبوں کے مقابلے میں کم تھی اسکے باوجود اتنے ووٹ کہاں سے آ گئے؟ عمران خان نے کہا کہ اب تمام رازوں سے پردہ اٹھ رہا ہے‘ تحریک انصاف ان تمام لوگوں کو سزا دلوائے گی جو انتخابی دھاندلی میں ملوث تھے۔ عمران خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے شاید وہ نتائج نہ نکلیں جس کی توقع کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے پاک آرمی سے مطالبہ کیا کہ وہ غیرملکی این جی اوز کو متاثرین کی امداد کرنے کی اجازت دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...