میکسیکو اور گوئٹے مالا میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا

میکسیکو سٹی (این این آئی) میکسیکو اور گوئٹے مالا میں زلزلے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ زلزلے کی شدت سات عشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحل سے آٹھ کلو میٹر دور گوئنے مالا سرحد کے نزدیک تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات عشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...