سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاست میں مستقل اور دیرپا قیام امن ناگزیر ہے۔مسئلہ کشمیر سیاسی ہے اور یہ اقتصادی اقدامات سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کا نفرنس نے اپنے طویل سیاسی سفر میں کئی چیلنجوں اور مشکلات کا سامنا کیا ہے تاہم یہ پارٹی ہمیشہ تمام مشکلات سے نبرد آزما ہوکر سرخرو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ وقتاً فوقتاً جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے نیشنل کانفرنس کے خلاف رچائی گی سازشوں کی گواہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نیشنل کانفرنس مخالف قوتیں ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں تاکہ اس کی مقبولیت ختم کی جاسکے تاہم پارٹی نے ایسے لوگوں کے عزائم کو ناکام بنادیا۔