چمن(آن لائن) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان طالبان کی جانب سے انسداد پولیو قطرے پلانے پرپابندی لگانے کے بعد پولیو وائرس پاکستان میں منتقل ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حکومت کے خلاف برسر پیکارطالبان نے افغانستان کے جنوبی اور سرحدی صوبہ ہلمند میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر پابندی عائد کرنے کے بعد افغانستان سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پولیو وائرس منتقل ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں اور سرحدی علاقوں میں پولیو کیسز میں اضافہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
افغان طالبان نے ہلمند میں انسداد پولیو قطرے پلانے پر پابندی لگا دی
Jul 09, 2014