بغداد(آئی این پی )خانہ جنگی کے شکار عراق میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 15 ہزار عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ 10 ہزار افراد کو گرفتار کرنے کے بعد خفیہ جیلوں میں ڈالا گیا ، جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعداد و شمار عراق میں پرتشدد واقعات اور اجتماعی خونریزی کی روک تھام کے لیے قائم آبزرویٹری کی جانب سے حال ہی میں جاری کئے گئے ہیں۔
عراق میں چھ ماہ کے دوران 15 ہزار شہری ہلاک و زخمی ،ہزاروں خفیہ حراستی مراکز میں بنیادی حقوق سے محروم ہیں،رپورٹ
Jul 09, 2014