ریاض(آن لائن)سعودی عرب نے گزشتہ روز بتایا کہ عراق،جہاں جہادیوں کی قیادت میں شدت پسندوں نے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں،کے ساتھ اس کی سرحد کے اندر آرار علاقے میں تین شیل داغے گئے ہیں۔سرحدی گارڈز کے ترجمان نے بتایا کہ شمالی سرحدی علاقے میں ایک رہائشی کمپلیکس کے نزدیک تین شیلز گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مزید بتایا کہ گولہ باری کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔