لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کی طرف سے 47 ٹیسٹ، 116 ون ڈے اور 52 ٹونٹی 20 میچ کھیلنے والے فاسٹ باؤلر عمرگل فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ سری لنکا کیلئے سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عمرگل اب تک اپنے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ فاسٹ باؤلر کا یہ دعویٰ ہے کہ انہیں کسی قسم کے فٹنس مسائل کا سامنا نہیں ہے، صرف میچ پریکٹس کی کمی ہے۔