اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف احتساب عدالت کے سٹینو گرافر کی عدم دستیابی کے باعث ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر فیصلہ چوتھی بار موخر کردیا گیا۔ بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر فیصلہ چوتھی بار موخر کیا گیا۔ بریت کی درخواست پر فیصلہ 24 جولائی کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے سٹینو گرافر کی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ تحریر نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کی بریت پر فیصلہ تین ماہ قبل محفوظ کیا گیا تھا۔