سانحہ ماڈل ٹائون کیس: رحیق عباسی، خرم گنڈا پور، پولیس ملازمین پر 14جولائی کو فرد جرم عائد کی جائیگی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور، پولیس افسران اور اہلکاروں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس نے پہلے ہی مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا تھا اس کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر رہنمائوں اور پولیس افسران اور اہلکاروں پر 14 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا اور فریقین کے گواہان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے اور گواہوں پر جرح کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایس ایچ او سبزہ زار انسپکٹر عامر سلیم وغیرہ 42 پولیس ملازمین کو گزشتہ روز ان کے خلاف درج مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کردیں۔

ای پیپر دی نیشن