کراچی (اے پی پی) ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے بدھ کے دوپہر گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لئے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے اور عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے مربوط لائحہ عمل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ڈی جی سندھ رینجرز
ڈی جی سندھ رینجرز کی گورنر سندھ سے ملاقات، امن و امان کی بہتری کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا
Jul 09, 2015