لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تین رکنی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے معاملے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سلیکشن کمیٹی کو لاکھوں روپے تنخواہ دی جاتی رہی ہے جب ہمیں سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپی گئیں تو ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا۔ فیڈریشن اپنے من پسند افراد کو تو لازمی نوازتی رہی جب ناراض اولمپئن کام کرنے پر راضی ہوئے تو انہیں فی سبیل ﷲ کام کرنے کا کہا گیا۔