ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کو محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلنا ہو گا: خدیجہ عمر فاروقی، ماجدہ زیدی

Jul 09, 2015

لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی اور جنرل سیکرٹری پنجاب سیدہ ماجدہ زیدی نے محترمہ فاطمہ جناح کی48ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ ہائوس لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دے کر علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ۔ انہوںنے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی و ثقافتی کاموں کیلئے خود کو وقف کیے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کو محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ اجلاس میں مسلم لیگ شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب کنول نسیم، بیگم حامد رانا، لبنیٰ طارق، پروین سکندر گل، سمیعہ طارق ، تبسم ناز، ثروت رضا، تبسم نذیر، رضیہ سلطانہ، ماہ رخ جمشید ،شبنم چوہدری ، نگہت رانا اور عصمت ریاست اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔اجلاس کے آخر میں محترمہ فاطمہ جناح کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

مزیدخبریں