ملک بھرمیں یوم شہادت حضرت علیؓ مذہبی عقیدت واحترام سےمنایاجارہا ہے،مختلف شہروں میں جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں

Jul 09, 2015 | 14:39

اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علیؓ کےموقع پر لاہور میں مبارک حویلی سے برآمد ہو نےوالا جلو س مقررہ راستوں سےہوتا ہوا کربلا گامےشاہ اختتام پزیر ہوگا،جلوس کےروٹ کو ریڈ زون قرار دیا گیاہے،اوراس کی سیکیورٹی کےلیے آٹھ ہزاراہلکار تعینات کئے ہیں،جب کہ ہیلی کاپٹرکےذریعے نگرانی بھی کی جارہی ہے،کراچی میں بھی یوم شہادت حضرت علیؓ کامرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگیاہے،جب کہ دیگر چھوٹے بڑے جلوس بھی نکالے جارہے ہیں،جن کی حفاظت کےلیے گیارہ ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،مرکزی جلوس کےروٹ پر بلند عمارتوں پر سنائپر شوٹربھی تعینات ہیں،جب کہ روٹ کی روبوٹ کےذریعے چیکنگ بھی کی گئی،اس کےعلاوہ حساس مقامات پر رینجرز بھی فرائض انجام دے رہی ہےسندھ کے کئی اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے،ملتان میں بھی جلو س اپنے مقررہ راستے پر رواں دواں ہے،اس موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کےلیے پابندی بھی عائد ہے،جب کہ پشاور میں بھی یوم شہادت حضرت علیؓ پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں،شہر میں دس جولائی تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہے،جب کہ افغان مہاجرین بھی شہر اور کینٹ میں داخل نہیں ہوسکیں گے

ڈی آئی جی آپریشنزحیدر اشرف کا کہنا ہے کہ یوم علی کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے،

اورپولیس اور رینجرز کے دستے تعینات ہیں جب کہ سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل سروس بند کر دی گئی ہے

مزیدخبریں