ے الیکٹرک کی ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے چونسٹھ گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی کا عمل متاثرہوا تھا،بجلی کی فراہمی بند ہونے سے نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، عزیز آباد، گلشن، نارتھ ناظم آباد، پی ای سی ایچ سوسائٹی، بنگلور ٹاون، گلستان جوہر اور ملیر میں گھنٹوں تاریکی چھائی رہی،کے الیکٹرک کی جانب سے ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے بعد مرحلہ وار تمام علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے تمام گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔