عید پر فیصل آباد میں 2 خواتین سمیت 4 افراد‘ نارووال: 2 نوجوان قتل

فیصل آباد + نارووال (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) عید پر فیصل آباد اور نارووال میں مختلف واقعات کے دوران 2 خواتین سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آبادکے علاقہ راجہ پارک جناح ٹاؤن گلی نمبر4 کی رہائشی شبنم کی شادی ملزم شکیل سے ہوئی تھی اور اس کی مارپیٹ سے تنگ آ کر وہ میکے آ کر بیٹھی تھی جہاں عید کے روز ملزم اسے دھمکیاں دے کر گیا اور عید کے دوسرے روز اپنے چار مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے لئے حملہ کر دیا جو ہمسایہ گھر میں موجود تھی جہاں ملزم شکیل نے ساتھیوں کے ہمراہ اسے قتل کرنے کی کوشش کی تو ہمسایہ خاتون سابقہ کونسلر یاسمین نے اسے بچانا چاہا تو ملزم نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے اسے موقع پر مار ڈالا شور سن کر آنے والے اپنے سالے عمران عرف بودی کو بھی سینے میں چھریاں مار کر قتل کر دیا اور جاتے ہوئے مقتولہ کے بیٹے عمران کو بھی چھریاں مار دیں جس کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر240ر۔ب میں غلام مرتضیٰ کے بیٹے بیس سالہ غلام مصطفی عرف جمعہ خاں نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی والدہ کو علاقہ کے ایک شخص سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا جبکہ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر164ر۔ب میں نعمان علی کا والد چالیس سالہ محمد افضل عید کی شب اپنے ڈیرہ پر بھینسوں کی دیکھ بھال کے لئے سویا ہوا تھا جہاں نامعلوم افراد نے اسے تیز دھار چھری سے شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا۔ عید کے دوسرے روز بیٹے کے پہنچنے پر باپ کے قتل کا انکشاف ہوا۔ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر509گ۔ب سرور بی بی کی بیٹی عظمیٰ کو اس کے سابقہ شوہر ارشد نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ ستیانہ روڈ نورپور میں چھ سالہ عامر عباس، جڑانوالہ میں 23سالہ عبدالوہاب، الٰہی آباد گلی نمبر17 میں 24سالہ علی رضا، 69ر۔ب بلوچنی میں دو بھائیوں ہارون اور خاور اور تین بھائیوں راشد، طارق اور ذوالفقار، خیابان کالونی گلی نمبر3 میں 27سالہ نورین کو گولیاں مار کر اور چک نمبر607گ۔ب باہلک میں مظہر علی کو ارشاد وغیرہ چار افراد نے ڈنڈے کے وار کر کے بری طرح لہولہان کر دیا۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ نارووال کے علاقے موضع جسڑ میں عید کے روز معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...