پیرا میڈیکس اور ایپکا کا مطالبات کے حق میں عید کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج

لاہور (آن لائن) پیرا میڈیکس اور ایپکا نے عید کا روز بھی ’’یوم احتجاج‘‘ بنا دیا۔ ملازمین مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے رہے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے حکمرانوں اور بیوروکریسی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعدد بار گریڈ چار تک کے ملازمین کو سروس سٹرکچر کا نوٹیفکیشن دینے، کنٹریکٹ، ورک چارج اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا مگر ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ ایپکا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ملازمین کو اپ گریڈ کرنے سمیت دوسرے وعدے بھی پورے کرے۔

ای پیپر دی نیشن