نیٹو افغان شہریوں کے بہتر تحفظ کیلئے اقدامات کرے: ہیومن رائٹس واچ

لندن (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں عام شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرے۔ ایشیا میں اس تنظیم کے سربراہ بریڈ ایڈمز نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد گیارہ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نیٹو کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔ اس تنظیم نے طالبان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں کو بطور فوجی استعمال کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...