بھارت کو اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کرنے میں غیر معمولی رکاوٹوں کا سامنا ہے، جبکہ نیو کلیئر سپلائی گروپ میں بھارت کو شامل کرنے کے لائق ہی نہیں سمجھا گیا دنیا بھر کے کئی مغربی اور افروایشیائی ممالک نے ا±س کی علاقائی جنونی بالادستی کے مذموم عزائم کو وقت سے پہلے بھانپ لیا اصل میں یہ وہ زمینی تاریخی حقائق تھے، جن کی بنیاد پر بھارت کو ایسی عبرت ناک عالمی ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا جیسا بھارت نے کیا ویسا ہی پھل ا±سے کاٹنا پڑا ہے اِس میں کسی کا کوئی قصور نہیں ‘ جس کا وہ تمام ترغصہ بھارتی سرکارکی " سرپرستی" میں دیش بھر میں پھیلے ہوئے ہندوتوا کی مذہبی غنڈہ گردی کی دہشت و وحشت سے نکالنے کے لئے بھارت میں آباد مسلمانوں کو بہیمانہ بربریت کے نشانے پر لے لیا گیا کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب بھارت بھر میں کہیں نہ کہیں سے مسلمانوں کو مختلف حیلے بہانوں سے سرعام بہیمانے طریقہ سے قتل کرنے یا ذبح کرنے کے حیوانی واقعات عالمی میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوتے، صاف عیاں ہے بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کرنے کی سرکاری پالیسی اپنالی گئی ہے اگر یہ کہا جائے تو بے نہ ہوگا مسلمان' جو بھارت کی ایک بڑی اکثریتی اقلیت ہے ا±ن کے علاوہ دیگر بھارتی اقلیتوں کو بھی دیش میں نہیں بخشا جارہا پاک بھارت امن مذاکرات کا یہاں کیا ذکر کریں؟نریندرمودی اور ا±ن کی کابینہ کے تقریبا سبھی اکثریتی وزرا مسلمانوں کے خلاف اور کچھ نہیں تو گائے کے ذبیحہ کے مسئلے پر جنونی متشدد ہندوتنظیموں کی بولی بولنے پر اپنی نوکریاں پکی کررہے ہیں حال میں نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں 19 وزرا کی شمولیت کا اعلان کیا ذرا اِن کا پچھلا ریکارڈ ا±ٹھا کر اگر دیکھیں تو معلوم کیا جاسکتا ہے کہ آر ایس ایس جنوبی ایشیا کی ایک بڑی ایٹمی ریاست بھارت کو کن خطرناک راستوں کی طرف لیجانا چاہ رہی ہے یعنی بھارت کو جنونی ہندوتوا کی پ±ر تشدد حامی تنظیمیں علاقائی اور عالمی امن کو تہس نہس کرنے کے درپے دکھائی دیتی ہیں ذرا آئیے غیر جانبدار عالمی میڈیا اورخود بھارت کے بعض اعتدال پسند میڈیا کی ا±ن خبروں کا اب ذرا سرسری سا جائزہ لیں جن کی خبروں سے دنیا کو یہ پتہ چلتا رہتا ہے کہ بھارت میں آباد مسلمانوں کو وہاں کس قدر خطرناک چیلنجوں کا مقابلہ کرنا پڑرہا ہے انڈیا کے چند اخبارات میں دس پندرہ دنوں پیشتر دو تصویریں صفحہ ِ اول پر نمایاں کرکے شائع ہوئیں ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ کرناٹک کے نثار الدین کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اخبار نے اِس افسوس ناک خبر کی تفصیل بھی شائع کی 23 سال طویل قید کاٹنے کے بعد انڈیا کی سپریم کورٹ نے نثار کو بے قصور یایا، نثارکو جب گرفتار کیا گیا تھا اس وقت وہ ایک جواں سال طالب علم تھے اور ان کی عمر 20 برس تھی اور اب وہ 43 برس کے ہوچکے ہیں نثار نے جیل سے رہائی کے بعد کہا کہ وہ اپنے آپ کو ایک زندہ لاش کی طرح محسوس کرتے ہیں' دوسری تصویر 16 سال کے سرفراز حسین نام کے ایک بچے کی ہے، جس نے آسام میں دسویں کے امتحان میں ٹاپ کیا وہ جس سکول میں پڑھتا تھا وہ ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کے زیرِ انتظام چلتا ہے' سرفراز نے ٹاپ کرنے سے پہلے سنسکرت زبان کے کئی مقابلوں میں انعام کئی اعزازات حاصل کیے اس کی بہن نے بھی اسی سکول میں تعلیم حاصل کی بھارتی سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں ایک پرتشدد ویڈیو گردش کرتی رہی اس ویڈیو میں بھارتی پولیس کی موجودگی میں ’بجرنگ دل‘ کے کئی کارکن گائے کے ایک تاجر کو گائے ٹرانسپورٹ کرنے کے جرم میں انتہائی بے دردی سے لاٹھیوں سے مار رہے تھے، گائے اور بھینس ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جانا بھارت میں ان دنوں موت سے کھیلنا جیسا ہوگیا ہے، بھارت کے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے والے پیغا مات، تصویریں اور ویڈیو وغیرہ دیش بھر میں بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں ،کیا یہ ہے وہ بھارت جو اپنے ہی ملک میں علی الاعلان انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرے' کہیں جنونی ہند میں ' کہیں آندھرا پردیش میں ' کہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں' دنیا کی کوئی معروف عالمی انسانی حقوق کی تنظیم بھارت سے یہ کیوں نہیں پوچھتی کہ بھارت جو کثیر النسلی ' کثیر المذاہب اور کثیر ا لالسانی اقوام کے دیش کے عوام اپنی ثقافتی آزادیوں کے لئے نصف صدی سے زائد عرصہ سے علیحدگی کی جائز جدوجہد کررہے ہیں اُس دیش کی مقتدر نئی دہلی حکومت انتہائی بہیمانیت سے انسانیت کا خون کیوں کررہی ہے ؟بھارت سے یہ کون پوچھے گا؟ اقوام ِمتحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے کان بند ہیں اور اُن کی آنکھیں بند‘ شائد یہی وجوہ ہو کہ ہندوتوا کی جنونیت میں مبتلا مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کی ثقافتی آزادیوں پر لگائی جانے والی پابندیوں کا نوٹس عالمی سطح پر نہ لیے جانے پر مزید وحشت ناکی پر مبنی جنونیت کی انتہا پر جا پہنچی ہے۔ بھارت کے مسلمان کافی عرصہ سے نئی دہلی کی مسلم دشمنی کی اِس متعصبانہ پالیسی کے دباو¿ کا شکار چلے آرہے ہیں افسوس ہے کہ آر ایس ایس کا سیاسی ونگ "بی جے پی" اب کھل کر مسلمانوں کو چیلنج کررہا ہے یقینا اب اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ دیگر عالمی مذاہب کا موازنہ ’ہندو قدیم ‘ مذہب سے اگر کیا جائے تو انسانی لہو سے ہولی کھیلنے والا ‘ قدیم دیوتاو¿ں کو انسانی لہو کی بھینٹ چڑھانے والا یہ غیر انسانی مذہب ’ہندوتوا‘ ہی تو ہے، ہندو مذہب نے انسانی لہو کی بھینٹ چڑھانے کے نام سے اپنی قدیم جادو ائی تاریخ پر ہمیشہ فخر کیا اور آج ہم بھارت میں یہ خونریز تماشا یہ افسوس ناک تماشا دیکھ رہے ہیں ” وائے تف ہو اور لعنت ہو ہندوتوا کی ایسی وحشیانہ جنونیت پر“۔
بھارت- شکست کی ندامت میں حیوانیت کے راستے پر!
Jul 09, 2016