عید کے تین روز میں لاکھوں کے ڈاکے، فیروز والہ میں ڈاکو مارا گیا

Jul 09, 2016

لاہور+فیروز والہ( نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں عید،ٹرو اور مرو کے روزڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں،موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے نشترکالونی کے رہائشی کاشف کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر 10لاکھ روپے جبکہ شاہدرہ میں شہزاد کے گھر سے8لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ،مزنگ میں غیاث اور اس کی فیملی سے5لاکھ ،گلشن راوی میں خالد اور اس کی فیملی سے3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،سمن آباد میں شہزاد سے اڑھائی لاکھ،قلعہ گجر سنگھ میں وسیم سے ایک لاکھ 43ہزاراور موبائل فون،جوہرٹائون میں اویس سے 80ہزاراور موبائل فون،ستوکتلہ میں کامران سے 65ہزاراور موبائل فون،گجر پو رہ میں عثمان سے 53ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون میں رفاقت سے مو ٹرسائیکل،ہزاروں روپے اورموبائل فون ،گلبرگ میں افشین سے 49ہزارروپے اور موبائل فون،ماڈل ٹائون میں عمر سے 43ہزار اور موبائل فون،نواب ٹائون میں ممتاز سے 39ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے مغلپو رہ میں سے ابرار،مزنگ میں سجاد،اقبال ٹائون میںسلیم ،جوہرٹائون میںعباس، ڈیفنس اے میں سے حمید کی گاڑیاں جبکہ مصری شاہ میں سے آصف،ساندہ میںزبیر، ہربنس پو رہ میں صادق،مصطفی ٹائون میں شکیل،نواب ٹائون میں ارشد،شفیق آباد میں شہزاد،سمن آباد میں عمیر،مغلپو رہ میں منصور،سول لائن میں رمضان،نواں کوٹ میں ندیم،گلشن راوی میں کامران،مصطفی آباد میں بابر،جنوبی چھائونی میں صفدر، اقبال ٹائون میں ظفر،سہیل اور ثمر،مسلم ٹائون میں نشاط،ٹائون شپ میں علی حیدر،چوہنگ میں ساجد کاہنہ میں لطیف،فیصل ٹائون میں یاسر، کوٹ لکھپت میں سے شفقت کی مو ٹرسائیکلیںچوری کر لی ہیں۔دریں اثناء رچنا ٹائون فیروز والہ کالج روڈ پر شہریوں اور ڈاکوئوں میں مقابلہ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی ہلاک ہو گیا جبکہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈاکوئوں کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر لیا گیا۔ ٹرو کی رات موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو رچنا ٹائون کالج روڈ پر شہریوں کو لوٹ رہے تھے اس دوران ڈاکوئوں نے شہری لیاقت علی اور اسکے ساتھی کو روک کر نقدی اور موبائل چھین لیا ، مزاحمت اور شور پر لوگ جمع ہو گئے تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی ، مگر انکی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی موقع پر ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ شہریوں نے تعاقب کر کے زخمی ڈاکو شہزاد کو پکڑ کر فروز والہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مرنے والے ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی۔

مزیدخبریں