لاہور( سٹاف رپورٹر+خصوصی رپورٹر) عید کے دنوں میں تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ شمالی چھائونی کے علاقہ میں ڈور پھرنے سے5افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ایس ایچ او شیخ حماد کو معطل کر دیا گیا دوسری جانب شہباز شریف نے ڈور پھرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔