ایدھی فاؤنڈیشن کےبانی کے انتقال کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے سےبات کرتےہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ ایدھی صاحب کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کر چکی ہیں۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کے ناطے میرے پاس حق ہے کہ میں نوبیل کے لیے نامزدگی دے سکتی ہوں اور میں نے عبدالستار ایدھی کونامزد کیا۔انہوں نےکہا ہمیں یاد رکھنا چاہیےکہ ایدھی صاحب نےجوخدمات سرانجام دی ہیں اس کےلیےامن کا نوبیل انعام بہت کم ہے۔عبدالستارایدھی سے سیکھنا چاہیےکہ انسانیت کی خدمت سب کی ذمےداری ہے، عبدالستارایدھی کی خدمات یاد رکھنےکیلیےان کامشن جاری رکھیں۔