سعودی عرب : خواتین کے لئے ملازمتوں کی تعداد میں130فیصد اضافہ

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں حیرت انگیز طور پر خواتین کے لئے دستیاب نوکریوں کی تعداد میں130فیصد اضافہ ہو گیا، خود سعودی حکومت خواتین کے لئے نوکریاں بڑھانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت محنت لیبر اور سوشل ڈویلپمنٹ کی جانب سے حال ہی میں ماہ مارچ کے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ4برس کے دوران خواتین کے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کرنے کی شرح میں 130فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2012ء میں 2لاکھ 15ہزار خواتین پرائیویٹ سیکٹر میں کام کر رہی تھیں۔ 2016ء میں یہ تعداد4لاکھ 96ہزار ہو گئی یعنی اس تعداد میں ہر ماہ8ہزار 500خواتین کا اضافہ ہوا۔ گلف نیوز کے مطابق ریاض میں2لاکھ3ہزار سے زائد خواتین کو ملازمتوں کی پیشکش ہوئی جو کہ سعودی تاریخ میں خواتین کے لئے ملازمتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے اور مجموعی ملازمتوں کا41فیصد ہے۔ سعودی عرب کی وزارت محنت اس بات پر کام کر رہی ہے کہ خواتین ملازمین کی تعداد میںسال2020ء تک اضافہ کر کے مجموعی ملازمتوں میں خواتین کا حصہ 28فیصد تک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...