صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کیخلاف آج امریکی سفارتخانے تک مارچ کرینگے: امیر جماعت اسلامی

لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے ایک حاضری لگوا کر مظلوم شریف بننا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہوسکتا، جب تک لوٹی دولت واپس نہیں آتی، احتساب جاری رہیگا، پانامہ سکینڈل حکمرانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے آواز لاٹھی ہے، پانامہ سکینڈل میں ملوث 6 سو لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، احتساب سے کوئی بالاتر نہیں، سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ملک میں دیانتدار ی کا کلچر عام کرنے اور کرپشن کو جڑوں تک ختم کرنے کیلئے خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا چاہیے۔ منصورہ میں مرکزی مجلس شورٰی اجلاس کے دوسرے دن میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کے خلاف امریکی سفارتخانے کی طرف احتجاجی مارچ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سید صلاح الدین کو دہش گرد قرار دینا ٹرمپ کا ذاتی فعل ہے ۔ امریکی عوام اور اقوام متحدہ کا کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے دریائوں کا رخ موڑ کر پاکستان کو ریگستان بناناچاہتاہے کشمیر کی آزادی پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ سراج الحق نے ایک سوال پر کہاکہ ہم کسی سازش پر یقین نہیں رکھتے، وزیراعظم اور انکا خاندان اگر سمجھتاہے کہ ان کے خلاف سازش ہورہی ہے تو انہیں قوم کو بتانا چاہیے کہ کون سازش کررہا ہے۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں گی ملک و قوم کی بہتری کیلئے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی شورٰی نے فیصلہ کیاہے کہ سودی نظام کے خاتمہ کیلئے بھر پور تحریک چلائی جائیگی، شوریٰ نے مطالبہ کیاہے کہ اردو کو دفتری اور رابطے کی زبان بنایا جائے اور سی ایس ایس کے امتحانات اُردو میں لئے جائیں تاکہ عام سرکاری سکول میںپڑھنے والا غریب کا بچہ بھی سی ایس پی افسر بن سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...